• Fixtures
  • Matches
  • Player Stats
  • Series
  • Login
Livehunt Urdu
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
پیر, 18 جنوری , 2021
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
No Result
View All Result
Livehunt Urdu
No Result
View All Result
Home صحت VOA News

فائزر اور بایو این ٹیک کی ممکنہ ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج

VOA Urdu by VOA Urdu
7 مہینے ago
in VOA News, صحت
1 min read
0 0
0
فائزر اور بایو این ٹیک کی ممکنہ ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ویب ڈیسک — 

امریکہ کی دوا ساز کمپنی ‘فائزر’ اور جرمن فرم ‘بایو این ٹیک’ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی ایک نئی ممکنہ ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

کمپنیوں کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہیں ان کے جسم میں ایک ماہ کے اندر اینٹی باڈیز کی سطح، شفایاب ہوجانے والے مریضوں کے خون جتنی یا اس سے بھی زیادہ پائی گئی۔

یہ آزمائش محدود پیمانے کی تھی جس میں 18 سے 55 سال کی عمر کے 45 صحت مند افراد کو شامل کیا گیا۔ ان افراد نے ہلکے بخار اور انجیکشن کی جگہ پر درد کی شکایات کیں جو ویکسین تجربات میں معمول کے اثرات ہیں۔

کمپنیوں کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ نہیں کہا جاسکتا کہ انجیکشن کے زیرِ اثر مدافعتی ردِ عمل کتنا عرصہ رہے گا اور انسانوں کو وائرس سے تحفظ کے لیے کس سطح کی قوتِ مدافعت درکار ہوگی۔

فائزر اور بایو این ٹیک کرونا وائرس کی چار ممکنہ ویکسینز پر کام کر رہی ہیں۔ بدھ کو جس ویکیسن کے بارے میں بتایا گیا ہے اس کا نام ‘بی این ٹی 162 بی ون’ ہے اور باقی تینوں ممکنہ ویکسینز کے مقابلے میں اس پر زیادہ پیش رفت ہوچکی ہے۔

تحقیق کرنے والے ابتدائی ڈیٹا دیکھ کر بہتر ممکنہ ویکسین کا انتخاب کریں گے اور اس کی مقدار طے کرنے کے بعد وسیع پیمانے پر آزمائش کریں گے جس میں 30 ہزار افراد کو شامل کیا جائے گا۔

اگر اس منصوبے کی منظوری مل گئی تو اگلی آزمائش اسی مہینے کے آخر میں شروع کی جاسکتی ہے۔

فائزر اور بایو این ٹیک کا کہنا ہے کہ وہ سال کے آخر تک ویکسین کی 10 کروڑ اور 2021 کے آخر تک ایک ارب 20 کروڑ خوراکیں بناسکتے ہیں۔

اسی ممکنہ ویکسین کی جرمنی میں آزمائش کے نتائج وسط جولائی میں سامنے آنے کی توقع ہے۔

لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹروپیکل میڈیسن کے ویکسین ڈویلپمنٹ ٹریکر کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کی کم از کم 25 ممکنہ ویکسینز کی انسانوں پر آزمائش جاری ہے۔ ان میں موڈرنا، کین سینو بایولوجکس اور اینوویا فارماسیوٹیکلز کی ممکنہ ویکیسنز کے نتائج زیادہ حوصلہ ہے۔

اس بات کو چھ ماہ مکمل ہوگئے ہیں کہ جب عالمی ادارہ صحت کو چین میں نمونیہ کیسز کے پراسرار اضافے کی اطلاعات ملی تھیں۔ تب سے اب تک دنیا بھر میں کووڈ نائنٹین کے ایک کروڑ سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Previous Post

فیصل واوڈا کی دہری شہریت پر سپریم کورٹ کو نوٹس نہیں لینا چاہیے؟ رانا ثنا اللہ

Next Post

برازیل میں فٹ بال اسٹیڈیم ‘ڈرائیو ان سنیما’ میں تبدیل

Related Posts

پی آئی اے کے طیارے کو ملائیشیا بھیجنے کا معاملہ، افسران کیخلاف تحقیقات شروع
Geo News

پی آئی اے کے طیارے کو ملائیشیا بھیجنے کا معاملہ، افسران کیخلاف تحقیقات شروع

5 گھنٹے ago
کون سی ایسی غذا جو ذیابیطس ٹائپ 2 کو شکست دینے میں مدد فراہم کرے؟
Such News

کون سی ایسی غذا جو ذیابیطس ٹائپ 2 کو شکست دینے میں مدد فراہم کرے؟

7 گھنٹے ago
اب وزیراعظم کو مردم شماری پر یوٹرن لینا پڑےگا، مصطفٰی کمال
Geo News

اب وزیراعظم کو مردم شماری پر یوٹرن لینا پڑےگا، مصطفٰی کمال

7 گھنٹے ago
بے گھر افراد کے لیے کرونا کی ویکسین کی فراہمی، پاکستانی ڈاکٹر نے سب کے دل جیت لیے –
Ary News

بے گھر افراد کے لیے کرونا کی ویکسین کی فراہمی، پاکستانی ڈاکٹر نے سب کے دل جیت لیے –

7 گھنٹے ago
ہندوانتہا پسندوں کی دھمکیاں، سیف اور کرینہ کے گھر باہر پولیس تعینات
Geo News

ہندوانتہا پسندوں کی دھمکیاں، سیف اور کرینہ کے گھر باہر پولیس تعینات

9 گھنٹے ago
کورونا وائرس کی دوسری لہر، کراچی کے اسپتالوں ميں جگہ کم پڑگئی
Abb Tak News

سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق

10 گھنٹے ago
Load More
Next Post
برازیل میں فٹ بال اسٹیڈیم ‘ڈرائیو ان سنیما’ میں تبدیل

برازیل میں فٹ بال اسٹیڈیم 'ڈرائیو ان سنیما' میں تبدیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

موسم

°
___
______
  • Low Temp. ___°
  • High Temp. ___°
___
______
جنوری 18th 2021, پیر
°
   ___
  • TEMPERATURE
    ° | °
  • HUMIDITY
    %
  • WIND
    m/s
  • CLOUDINESS
    %
  • SUNRISE
  • SUNSET
  • منگل 19
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • بدھ 20
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعرات 21
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعہ 22
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • ہفتہ 23
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • اتوار 24
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
×

I want to find the weather for in .

×

© 2020

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • فلمی دنیا
  • کھیل
  • صحت

© 2020

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
x
kkk

jjj

More Information