فخر اور امام نے تمام اوپنرز کو پیچھے چھوڑ دیا –

فخرزمان اور امام الحق پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے سابقہ قومی اوپنرز کی تمام جوڑیوں کو پیچھے ‏چھوڑ دیا۔

بائیں ہاتھ کے بلے باز سب سے زیادہ سنچری اسٹینڈ فراہم کرنے والی جوڑی دار بن گئے ہیں۔ ‏دونوں کے درمیان اب تک 5 بار 100 یا اس سے زائد رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ ہو چکی ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن معرکے میں جب دونوں بلے ‏بازوں سے 100 رنز کا آغاز فراہم کیا تو انہوں نے محمد حفیظ اور ناصر جمشید کی جوڑی کو ‏پیچھے چھوڑ دیا۔

محمد حفیظ اور ناصر جمشید 4 بار سنچری اسٹینڈ فراہم کر کے آئکونک جوڑی عامر سہیل اور ‏سعید انور کا ریکارڈ چھین چکے تھے۔

عمران فرحت اور یاسر حمید پر مشتمل جوڑی بھی 4 بار 100 کا ہندسہ عبور کر چکی ہے جب کہ ‏سعید انور اور عامر سہیل نے 3 بار ٹیم کو سنچری اسٹینڈ فراہم کیا تھا۔

Comments

About Ary News

Avatar

Check Also

آئی سی سی نے ایک کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے