فخز کی اننگز کی سب سے اچھی بات کیا تھی؟ یونس خان نے بتا دیا –

قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے کہا ہے کہ میری لائیو کرکٹ کی یہ سب سے بہترین اننگز ‏تھی، اننگز کی سب سے اچھی بات فخر زمان کا نیا انداز اپنانا تھا۔

یونس خان نے کہا کہ فخرزمان نے ثابت کیا وہ ایک لمبی اننگز کھیل سکتے ہیں انہوں نے میدان کے ‏چاروں طرف اسٹروکس کھیلے۔

ہیڈکوچ مصباح الحق نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فخر زمان کی اننگز ایک شاندار اننگز تھی انہوں ‏نے تن تنہا اتنے بڑے ہدف کے تعاقب میں زبردست شاٹس کھیلیں جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز میں ‏فخر زمان کی یہ اننگز ٹیم کے لیے بہت مفید رہے گی۔

‏ ‏
کپتان بابر اعظم نے کہا کہ فخر زمان کی 193 رنز کی اننگز ون مین شو تھا فخر زمان کی ڈبل ‏سنچری مکمل نہ ہونے کا دکھ ہے اگر ان کے ساتھ کوئی اور بیٹسمین کریز پر ہوتا تو میچ جیت ‏سکتے تھے دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کے باوجود فخر زمان فوکس رہے ٹیل اینڈرز کے ساتھ ‏کریز سنبھالنے کے باوجود انہوں نے کلین ہٹنگ کی۔

محمد حفیظ نے کہا کہ ایک کرکٹ فین کی حیثیت سے فخر زمان کی اننگز کا بہت لطف اٹھایا، ‏بحیثیت سینئر کرکٹر فخر زمان کی اننگز دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

قومی کرکٹر امام الحق نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ایسی اننگز بہت کم دیکھنے کو ملتی ہیں، ‏فخر زمان کی پاؤر ہٹنگ شاندار تھی، فخر زمان نے ثابت کیا کہ وہ تن تنہا میچ کا پانسہ پلٹنے کی ‏اہلیت رکھتے ہیں۔

Comments

About Ary News

Avatar

Check Also

اسپیکر سے معافی نہیں مانگوں گا، شاہد خاقان عباسی – Ummat News

مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے