فردوس عاشق کا قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹرکا دورہ ، کرکٹ اور باکسنگ کے جوہر دکھائے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا،کرکٹ کھیلی اور پنچنگ بیگ پر باکسنگ کے جوہر بھی دکھائے۔

سیاسی بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اگر مریم نواز میدان میں آئیں تو وہ  مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے یہ تبصرہ بھی کیا کہ  مریم نواز ’ریٹائرڈ ہرٹ‘ ہوچکی ہیں۔

 اس موقع پرلاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاطف رانا نےکہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق ایک جگہ سب سہولتیں مہیا کر رہے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ویمن ڈیولپمنٹ پروگرام بھی شروع کرنا چاہتے ہیں، امید ہے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سرپرستی کریں گی۔

About Geo News

Geo News

Check Also

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے مراد علی شاہ کی ملاقات – Pakistan

وزیر اعلٰی اور گورنر سندھ کی ملاقات میں کورونا وبا کا پھیلاو روکنے کیلئے احتیاطی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے