فیس بک صارفین کا ڈیٹا ہیک، انٹرنیٹ پر لیک کردیاگیا

فیس بک کے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا ہیکرز نے ہیک کرکے انٹرنیٹ پر لیک کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے انٹرنیٹ پر 106 ممالک کے فیس صارفین کا ڈیٹا لیک کیا ہےجس میں 53 کروڑ 30 لاکھ افراد کے فون نمبر، ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر جاری کی گئی ہیں۔

ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیکرز فیس بک صارفین کے نام، لوکیشن، ای میل اور ذاتی معلومات کی بنیاد پر جعلی اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں اور اس بناء پر ان اکاؤنٹس سے فراڈ کیا جاسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فیس بک صارفین کے خفیہ کوڈ، پاسورڈ تبدیلی کیلئے درکار معلومات بھی لیک کی گئیں ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق  3کروڑ 20 لاکھ امریکی فیس بک صارفین کی معلومات لیک کی گئیں ہیں جبکہ ایک کروڑ سے زائد برطانوی اور 60 لاکھ بھارتیوں کی معلومات بھی انٹریٹ پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ دو ماہ قبل فروری میں بھی ہیکرز نے فیس بک کا ڈیٹا چوری  کیا تھا اور صارفین کے پچاس کروڑ نمبر ٹیلی گرام پر فروخت کیلئے پیش کر دیئےتھے۔

About Bol News

Avatar

Check Also

دنیا کا سب سے چھوٹا چابی بھرنے والا اسمارٹ فون چارجر

ناؤ دنیا کا سب سے چھوٹا میکانکی چارجر ہے جو 6200 روپے میں دستیاب ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے