فیس ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سخت مہم –

کویت سٹی: افرادی قوت کے اسپیکشن ڈیپارٹمنٹ نے کویت کے مالز اور مارکیٹوں میں فیس ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف سخت مہم شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کویتی حکام نے عوام کو ہدایت جاری کی ہے کہ مالز اور مارکیٹوں میں سخت چیکنگ شروع ہو چکی ہے اس لیے فیس ماسک کے ذریعے ناک کو مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھیں۔

پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت میں انسپکشن ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ انجینئر فاطمہ الجعلبی نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ الرای کے علاقے میں ادارے کے انسپکٹرز نے غیر مناسب طریقے سے ماسک پہننے یا نہ پہننے کے جرم میں متعدد افراد پر جرمانے عائد کیے ہیں۔

کویت میں شاپنگ مالز اور مارکیٹوں میں فرش پر سماجی فاصلے کے نشانات نہ لگائے جانے پر چند اداروں کو بھی جرمانہ کیا جا چکا ہے۔

فاطمہ الجعلبی نے بیان میں متنبہ کیا کہ اگر مذکورہ مقامات پر فیس ماسک اور سماجی فاصلے کے قانون کی دوبارہ خلاف ورزی پائی گئی تو انھیں قانونی طور پر جواب دہ ٹھہرا کر عدلیہ کے حوالے بھی کیا جا سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ خواتین کی انسپکشن ٹیم خواتین کے سیلون، انسٹی ٹیوٹس، کلینکس، درزی کی دکانوں اور دیگر دکانوں کے معائنے میں مہارت رکھتی ہے، اس لیے محتاط رہا جائے۔

انسپکشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق خواتین کی انسپکشن ٹیم نے 28 ہزار دورے کیے، اس دوران 444 خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کیے گئے، اور 4،400 کو وارننگز جاری کی گئیں، جب کہ 4 دکانوں کو سر بمہر کیا گیا۔

Comments

About Ary News

Avatar

Check Also

کوئٹہ کے سرینا چوک پرہوٹل کی پارکنگ میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق – Ummat News

کوئٹہ کے زرغون روڈ سرینا چوک پر نجی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے کے نتیجے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے