لاہور: ساندہ میں ایک فیکٹری ملازم لفٹ اوپر گر جانے سے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق 22 سالہ غلام علی پلاسٹک دانہ فیکٹری میں 3 ماہ پہلے ہی ملازم بھرتی ہوا تھا اور وہ فیکٹری میں لگی لفٹ کے نیچے کام کر رہا تھا کہ اچانک لفٹ اس کے اوپر آگری جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ غلام علی کی لاش مقامی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔