
اسلام آباد ( 92 نیوز) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، قاتل
کورونا مزید 105 افراد کی زندگیاں نگل گیا
، 24گھنٹے میں3 ہزار 946 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ
85 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
قاتل کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں ، مزید105زندگیوں کا چراغ گل کردیاجس کے بعد پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 3 ہزار 695 تک جاپہنچی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار 946 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد
ایک لاکھ 85 ہزار 34 تک پہنچ گئی ۔
سندھ میں متاثرہ افراد کی
تعداد سب سے زیادہ ہے جہاں مجموعی کیسز 71 ہزار 92 ہیں ۔ پنجاب
میں 68 ہزار 308 ، خیبرپختونخوا میں 22 ہزار
633 ، اسلام آباد میں 11 ہزار 219 ، بلوچستان میں 9 ہزار 587 ، گلگت بلتستان میں
1326 اور آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 869 ہے۔
ترجمان کے مطابق پنجاب میں
سب سے زیادہ 1495 افراد ، سندھ میں 1103 ، خیبرپختونخوا میں 843 ، بلوچستان میں 104 ، اسلام آباد میں 106 ، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر میں 22، 22 افراد دم توڑ گئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا کہنا ہے ملک بھر کے 769 اسپتالوں میں
6 ہزار 215 مریض زیر علاج ہیں اب تک 73 ہزار
471 مریض مکمل طور پرصحت یاب ہو گئے ہیں ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں 24 ہزار 599 افراد کے
ٹیسٹ کیے گئے ۔