لاہور، مکان میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 5 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے برکی میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے دو مکان زمین بوس ہوگئے جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ بارہ افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق برکی روڈ پرواقع پھنگالی گاؤں میں علی الصبح گیس لیکج کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے دو مکان زمیں بوس  ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان کے ملبے تلے دب کر 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں خاتون اور چار بچے شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور اہل محلہ نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالا، حادثے میں چار بچے اور خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والے 12 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 پولیس کے مطابق واقعہ محض ایک  حادثہ ہے تاہم دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی میتیں لواحقین کے سپرد کردی گئی ہیں۔

About Bol News

Avatar

Check Also

صدف کنول کس اداکارہ کے ساتھ اپنے شوہر کو کام کرنے نہیں دینگی؟ نام سامنے آگیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپر ماڈل اور اداکارہ صدف کنول نے اپنے اداکارشوہر شہروز سبزواری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے