لاہورہائیکورٹ کا رمضان میں چینی 80 روپے فی کلو فراہم کرنےکاحکم –

لاہور ہائیکورٹ نے رمضان میں چینی 80 روپے فی کلو فراہم کرنےکا حکم دے دیا۔

عدالت نےچینی کےنرخ کو کیس کےحتمی فیصلےسےمشروط کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ رمضان ‏میں ایک لاکھ 55 ہزار ٹن چینی فراہم کی جائے اور 80 روپےفی کلو نرخ پر دی جائے۔

لاہورہائیکورٹ نے قرار دیا کہ 40شوگر ملز سےچینی پیداوار کےمطابق لی جائےگی۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ 25لاکھ ٹن چینی کا اسٹاک شوگرملز کے پاس موجودہے جب کہ شوگرملز ‏کےوکیل نے عدالت کےروبرو قیمت کےتعین پرآمادگی سےانکار کیا۔

عدالت نے کہا کہ رمضان میں چینی لوگوں کوملنی ہےآپ دیکھ لیں،آپ ثواب کمالیں، چینی کی ‏قیمت کےتعین کاطریقہ کار رمضان کےبعد طےکیاجائےگا، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آپ رولز بنانے کے ‏کام کویقینی بنائیں آج عدالت جوحکم جاری کریگی وہ چینی کی مخصوص مقدار کیلئے ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ایک لاکھ 55ہزار ٹن چینی پنجاب کی شوگرملز سے حصول کویقینی بنایا ‏جائے، چینی سے متعلق تمام کیسوں کویکجاکرکےآئندہ سماعت پرپیش کیاجائے۔

Comments

About Ary News

Avatar

Check Also

کوئٹہ کے سرینا چوک پرہوٹل کی پارکنگ میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق – Ummat News

کوئٹہ کے زرغون روڈ سرینا چوک پر نجی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے کے نتیجے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے