
لاہور میں بجلی کی طویل بندش سے شہری بلبلا اٹھے
لاہور ( 92 نیوز) شدید گرمی اوپرسے لوڈشیڈنگ، لاہور میں بجلی کی طویل بندش سے شہری بلبلا اٹھے ، ٹرانسمیشن لائنز کی خرابیاں بھی سامنے آنے لگی ہیں۔
گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہر میں لوڈشیڈنگ کا جن پھر بے قابو
ہو گیا ، مختلف علاقوں میں فنی خرابیوں، سسٹم اوور لوڈ ہونے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ
نے عوام کا جینا محال کردیا۔
لیسکو کی طلب 41سومیگاواٹ سے بھی تجاوز کرگئی جبکہ شارٹ فال ایک
سومیگاواٹ ہے ، این ٹی ڈی سی کی ٹرانسمیشن
لائنز میں بھی فنی خرابیاں آنے لگیں۔
شہربھرکے مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدیدپریشانی
کاسامناہے، لیسکوحکام کاکہنا ہے کہ دیہی علاقوں اور ہائی لاسز فیڈرز پر پانچ سے چھ
گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
Oops, something went wrong.