لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے کا حکم

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کاروبار 11 اپریل تک بند کر دیا جائے گا، کمشنر لاہور— فوٹو:فائل

کمشنر لاہور محمد عثمان نے کورونا ضابطہ کار (ایس او پیز) کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے سزائیں سخت کرنے کا حکم دے دیا۔

کمشنر لاہور کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کاروبار 11 اپریل تک بند کر دیا جائے گا۔ 

ان کا کہنا  ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بند ہونے والے کو لاک ڈاؤن ختم ہونے تک ہرگز ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔

محمد عثمان کا کہنا تھاکہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، اسپتالوں میں رش بڑھ رہا ہے، ایس او پیز پر سنجیدگی سے عمل نہ ہوا تو حالات بدترین رخ اختیار کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت جاری ہے اور لاہور میں بھی کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

About Geo News

Geo News

Check Also

آئی سی سی نے ایک کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے