لاہور میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے: وزیر صحت پنجاب

فائل فوٹو

لاہور: پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں اور لاہور میں کورونا کے پھیلاؤ میں آہستہ آہستہ کمی آرہی ہے جب کہ لاہور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کیے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے، لاک ڈاؤن کرتے ہیں تو معیشت کا پہیہ رکتا ہے جب کہ اسکولوں سے متعلق دو روز بعد اجلاس ہے جس میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان میں کورونا کی شرح

About Geo News

Geo News

Check Also

’مریض لگ رہی ہو‘، آئمہ بیگ تنقید کی زد میں آگئیں

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام گلوکارہ آئمہ بیگ سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید کا شکار ہوگئیں۔ گزشتہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے