لندن اور مانچسٹر کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا اعلان

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے لندن اور مانچسٹر کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ سات خصوصی پروازیں اسلام آباد سے لندن اور مانچسٹر جائیں گی۔

زلفی بخاری نے کہا کہ فلائٹ آپریشن دو اپریل سے آٹھ اپریل تک ہوگا، انہوں نے لکھا کہ برطانوی نژاد پاکستانیوں کے لیے خصوصی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

زلفی بخاری نے لندن اور مانچسٹر سے آنے والی پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا شیڈول بھی شیئر کیا۔

یاد رہے کورونا کی تیسری لہرکا موجب بننے والےبرطانیہ نےپاکستان کو ہی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا تھا، جس کے بعد 9اپریل سےپاکستان سے برطانیہ آنےوالوں کو10دن ہوٹل قرنطینہ کرناہوگا۔

ہوٹل قرنطینہ کے اخراجات مسافر خود ادا کرے گا ، مسافر کو ہوٹل قرنطینہ کے تقریباً 1700 پاؤنڈ ادا کرنے ہوں گے۔

Comments

About Ary News

Avatar

Check Also

شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی، ججز میں اختلاف سامنے آ گیا –

لاہور: اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کے سلسلے میں بینچ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے