لوک گلوکارشوکت علی رخصت ہوگئے

مرحوم پنجاب کے مردم خیز خطہ گجرات کے ایک گاؤں کے فنکار گھرانے میں پیدا ہوئے

پاکستان کے مشہور فوک گلوکار شوکت علی انتقال کرگئے۔ وہ طویل عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے گلوکار شوکت علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا ہے اور کہا کہ ملک میں فن گائیکی کے حوالے سے ان کی خدمات کو سنہرے حروف میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مرحوم پنجاب کے مردم خیز خطہ گجرات کے ایک گاؤں کے فنکار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ مرحوم شوکت علی نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا، 1965کی جنگ میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ، ’’جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘‘ اب بھی جوانوں کا لہو گرماتا ہے، مرحوم نے پنجابی فلموں میں بھی گانے گائے۔

معروف صوفی بزرگ حضرت میاں محمد بخشؒ کا کلام گا کر انھیں بے پناہ شہرت ملی۔ انھوں نے اردو میں بھی کئی مشہور گیت گائے ہیں۔ حکومت پاکستان کی جانب سے انھیں 1990 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔شوکت علی کے ساتھ ہی فوک سنگنگ کا ایک زریں عہد اپنے اختتام کو پہنچا۔

About Express News

Avatar

Check Also

کامیڈین علی گُل پیر کی پیروڈی پر حناالطاف کے قہقہے

پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار، کامیڈین علی گُل پیر نے اداکارہ حنا الطاف کی پیروڈی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے