لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آئی سی یو بیڈز نہ ملنے پر7 مریضوں کے انتقال کا انکشاف

صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آئی سی یو بیڈز نہ ملنے پر 7 مریضوں کے انتقال کا انکشاف ہوا ہے۔

کورونا ریسپانس ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر سلمیٰ کے لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہا گہا ہے کہ آئی سی یو میں بیڈز نہ ہونے کے باعث 7 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ ایک مریض شعبہ پلمونالوجی میں سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث انتقال کرگیا۔

یکم اپریل کی شب ہونی والی اموات سے متعلق خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپتال کے آئی سی یو میں بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے۔

خط میں تشویشناک حالت میں لائے گئے مریضوں سے متعلق بھی سوال اٹھایا گیا ہے۔

خط میں پوچھا گیا ہے کہ جب آئی سی یو میں بیڈز نہ ہو اور تشویشناک حالت میں مریضوں کو لایا جائے تو ایسی صورتحال میں کیا کیا جائے؟

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے جیونیوز کو بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئےکمیٹی تشکیل دی جو 48 گھنٹوں میں تحقیقاتی رپورٹ جمع کرائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آکسیجن کی کمی یا کوئی اور وجہ سے متعلق انتظامیہ کوعلم نہیں، میڈیکل ڈائریکٹر نے انچارج کورونا کمپلیکس سے بھی 48 گھنٹوں کے اندر تفصیلات مانگی ہیں۔ 

About Geo News

Geo News

Check Also

باغی سپر لیگ نے یورپی فٹبال کی یکجہتی میں دراڑ ڈال دی

15فاؤنڈنگ سائیڈزکو3.5بلین یوروصرف انفرااسٹرکچرکیلیے ملیں گے،شائق کا سوچیں،برطانوی وزیر اعظم۔ فوٹو: فائل پیرس:  یورپی فٹبال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے