مال بردار ٹرین حادثے کا شکار، ٹرین شیڈول متاثر

سکھر: سمہ سٹہ کے قریب کوئلے سے بھری مال گاڑی ٹریک سے اترگئی، حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ بہاولپور کے علاقے سمہ سٹہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب یوسف والا جانے والی مال گاڑی کی تین بوگیاں ٹریک سےاترگئیں، حادثے کے باعث ٹریک کو نقصان پہنچا اور سلیپرز بھی ٹوٹ گئے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق واقعےکی اطلاع ملتےہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ہیں، مال گاڑی ٹریک سے اترنے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی بوگیوں کو ٹریک سے ہٹاکر آمدورفت کو بحال کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ سات مارچ کو صوبہ سندھ کی تحصیل پنوں عاقل کے قریب رات گئے کراچی ایکسپریس کی نو بوگیاں ٹریک سے اترنے کے بعد الٹ گئیں جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ 40 افراد زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  چوبیس گھنٹوں میں 5 ٹرین حادثات، ریلوے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

کراچی ایکسپریس ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹریک کی خستہ حالی کے باعث کراچی ایکسپریس کی بوگیاں ڈی ریل ہوئیں تھیں، رپورٹ کے مطابق 490 کلو میٹر پر ڈیڑھ فٹ ٹریک کا ٹکڑا ٹوٹا ہوا پایا گیا، کوچ نمبر 12306 اور 12412 کے درمیان کپلنگ ٹوٹا ہوا تھا، ٹریک کمزور ہونے کے باعث انجینئرنگ رکاوٹ اور اسپیڈ 65 کلو میٹر مقرر تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ڈرائیور نے کاشن انڈیکیٹر کا مشاہدہ کیا اور اسپیڈ 65 کلو میٹر پر کنٹرول کے لیے بریک لگایا، ٹرین 2402 فٹ گھسیٹی گئی جو ظاہر کرتی ہے کہ اوور اسپیڈ تھی۔

Comments

About Ary News

Avatar

Check Also

پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا – Ummat News

پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے آج بلائے جانے والے اجلاس میں شرکت نہ کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے