لاہورکے علاقے چوہنگ میں محبت میں ناکامی پر نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق 21 سالہ متوفی غلام قادر جس لڑکی سے محبت کرتا تھا اس کی شادی کسی اور لڑکے سے ہو رہی تھی جس پر اس نے دلبرداشتہ ہو کر پنکھے سے رسی لٹکا کر گلے میں پھندا ڈالا اورخود کشی کر لی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔