‘محسن کو ڈنگ مارنا عمران خان کی فطرت ہے’ – Pakistan

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی فطرت میں ہے کہ وہ اپنے ہرمحسن کو ڈنک مارتے ہیں ۔ جہانگیرترین کے ساتھ بھی وہی ہورہا ہے ۔ ہمیں انتظار ہے کہ وہ اپنے سلیکٹرزکو کب ڈنگ مارتے ہیں ۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ تاریخ بھری پڑی ہے کہ جس نے بھی عمران خان کے ساتھ کوئی نیکی کی انہوں نے اسی کو ڈنک مارا ہے، ہماری توپوں کا رخ عمران نیازی کی طرف ہونا چاہیے، وہ بولے، ہمیں افسوس ہے دوجماعتوں نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، پی ڈی ایم کا وارث وہ ہے جو اس کے فیصلے کو مانے۔

احسن اقبال نے کہاکہ سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کو پرانے اسٹیٹس پر بحال کیا، لوکل گورنمنٹ کی بحالی کے معاملے پر وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکریٹری عدالتی فیصلے کو نہ مان کرتوہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں۔

ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے آرڈیننس جاری کیے جارہے ہیں، اس روایات کوختم کرنا ہوگا، ماضی میں اگر غلطی ہوئی ہے تو اسے اب روکنا پڑے گا ۔

About Aaj News

Avatar

Check Also

کوئٹہ میں ہونے والا دھماکا خود کش تھا، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کوئٹہ میں ہونے والا دھماکا خود …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے