مریم نواز کو این آر او کے بجائےانصاف دیناچاہیے، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مریم نواز کو این آر او کے بجائے انصاف دینا چاہیے۔

نوابشاہ میں پریس کانفرس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کی کا کہنا تھاکہ اٹھارویں ترمیم کےنام پرقوم کو دھوکا دیاگیا اور اٹھارویں ترمیم سے سب سے زیادہ نقصان سندھ کے شہری علاقوں کو پہنچا۔

ان کا کہنا تھاکہ سندھ کے شہری علاقے 60 فیصد ہیں لیکن کم گنا گیا، سندھ کے شہری علاقے97 فیصد ریونیو دیتے ہیں، تجاوزات کےنام پرشہری آبادی کو بےگھرکیاگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ پیپلز پارٹی نے جو کیا وہ سب کےسامنے ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہناتھاکہ مریم نواز کو این آر او کے بجائے انصاف دینا چاہیے، جھوٹے مقدمات نہ بنائیں جائیں تو این آر او کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

About Geo News

Geo News

Check Also

بلیک میلنگ سے تنگ خاتون کی خودکشی، 4 ملزمان 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

کراچی : جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت نے خاتون کے بلیک میلنگ سےتنگ آکرخودکشی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے