مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا، مردم شماری کے نتائج کا نوٹیفکیشن متوقع

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے  کا نوٹیفکیشن متوقع کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم عمران کی زیر صدارت منعقد کیا جائیگا جس میں چاروں وزرائے اعلٰی، وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔

 اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مستقل سیکرٹریٹ کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ نیپرا کی سالانہ رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اوگرا آرڈیننس میں ترمیم کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوران اجلاس 18 ویں ترمیم کے بعد ہایئرایجوکیشن کے معاملات پر غور کیا جائیگا جبکہ کورونا کی تیسری لہر پر بھی گفتگو کی جائیگی۔

About Bol News

Avatar

Check Also

عمران خان بلیک میل نہیں ہونگے، جہانگیر ترین جانا چاہیں تو استعفیٰ دیدیں – Ummat News

عمران خان بلیک میل نہیں ہونگے، جہانگیر ترین جانا چاہیں تو استعفیٰ دیدیں – Ummat News …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے