مصر میں 22 ممیوں کو پریڈ کی صورت میں نئی آرام گاہ منتقل کردیاگیا

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں 22 ممیوں کو شاندار پریڈ کی صورت میں نئی آرام گاہ منتقل کردیا گیا۔

فراعین مصر  سے تعلق رکھنے والے18بادشاہوں اور 4 ملکاؤں کی حنوط شدہ میتیں شان و شوکت سے نئے عجائب گھر لے جائی گئیں۔

مصری ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق ممیوں کو ان کی نئی آرام گاہ منتقلی اور بیرونی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے نائٹروجن سے بھرے خصوصی کیپسولز تیار کیے گئے۔

 ان کیپسولز کو مستحکم رکھنے کےلیے سنہرے رنگ کی خصوصی گاڑیاں بھی تیار کی گئیں۔

ممیوں کو تحریر اسکوائر کے میوزیم سے نیشنل میوزیم آف ایجپشئن سویلائزیشن منتقل کیا گیا۔

About Geo News

Geo News

Check Also

کولڈرنکس کا استعمال کس حد تک نقصان پہنچا سکتا ہے؟ تحقیق نے بتادیا

سائنسی اعتبار سے کولڈرنکس کا استعمال انسانی صحت کے لئے تک آج تک فائدے مند …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے