معروف ٹک ٹاکر عائشہ اور نوید رشتۂ ازدواج میں بندھ گئے

پاکستان کی ٹاپ ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ، کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے بعد اب ایک اور معروف ٹک ٹاکر عائشہ اور نوید رشتۂ بھی ازدواج میں بندھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ اور نوید بھی ٹک ٹاکرز ہیں، دونوں ایک ساتھ پڑھتے تھے تاہم دونوں کی شادی گزشتہ روز ہوئی۔

عائشہ اور نوید کا نکاح کچھ روز قبل ہی ہوگیا تھا، مگر ان کی مایوں اور رخصتی بعد میں ہوئی۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  دلہن نے لال رنگ کا لباس جبکہ دولہا نے کریم رنگ کی شیروانی پہنی ہوئی ہے۔

ٹک ٹاکر جوڑی کو زندگی کے اس نئے سفر پر دعائیں دی جارہی ہیں۔

گزشتہ روز کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے بھی نکاح کیا جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

 

سوشل میڈیا پر کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیو  کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

مداحوں کی جانب سے اس نئے جوڑے کے لیے بہت دعا کی جا رہی ہے اوردونوں کی جوڑی کو بھی سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے بھی نکاح سے منسک ویڈیو بھی انسٹاگرام اسٹوری پر لگائی تھی۔

جبکہ ٹک ٹاکر ذوالقرنین سکندر نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نکاح کے کارڈ کی تصویر پوسٹ کی تھی۔

ذوالقرنین سکندر کی پوسٹ کردہ تصویر پر دونوں کو مداحوں کی جانب سے دعائیہ پیغامات موصول ہوئے۔

واضح رہے کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی نکاح کی خبر دی تھی۔

اس سے قبل کنول آفتاب نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے مایوں کی تصویریں شیئر کی تھیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ہاتھوں میں مہندی لگوا رکھی ہے۔

 کنول آفتاب نے ہاتھوں پر مہندی سے اپنا اور اپنے ہونے والے شوہر ذوالقرنین کا نام لکھوایا ہے۔

دوسری جانب ٹک ٹاکر ذوالقرنین نے بھی اس اہم موقع پر اپنے انسٹاگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کنول آفتاب کی دلہن کے روپ میں تصویریں شیئر کی تھی۔

 

About Bol News

Avatar

Check Also

پاکستانی ریسلر انعام بٹ ٹوکیو اولمپکس میں کوالیفائی کیوں نہ کرسکے؟ –

کراچی : ٹوکیو اولمپکس کے لئے کوالیفائی کرنے میں ناکامی کے بعد پاکستان کے نامور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے