مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کا سلسلہ رک نہ سکا، بزدل افواج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کے باعث ایک خاتون سمیت متعدد کشمیری شہید ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ نے کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قابض فوج نے 2 ہفتوں میں مزید 6 کشمیریوں کو شہید کیا ہے، جعلی مقابلوں میں بےگناہ کشمیریوں کےماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتےہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پاکستان تمام بےگناہ کشمیریوں کےماورائےعدالت قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کرتاہے۔