
ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4619 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 225283 تک پہنچ گئی۔
اب تک پنجاب میں کورونا سے 1844 اور سندھ میں 1459 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 1002 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ اسلام آباد میں 130 ، بلوچستان میں 122 ، آزاد کشمیر میں 34 اور گلگت بلتستان میں 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج کے کیسز کی صورت حال
آج بروز ہفتہ اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 1504 کیسز اور 27 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 1341 کیسز 25 ہلاکتیں، اسلام آباد97 کیسز ایک ہلاکت، آزاد کشمیر 54 کیسز ایک ہلاکت اور گلگت سے 12 کیسز سامنے آئے ہیں۔
پنجاب
پنجاب سے آج کورونا کے مزید 1341کیسز اور 25 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 80297 اور ہلاکتیں 1844 ہوگئی ہیں۔
پنجاب میں اب تک کورونا سے 42584 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 97 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔
پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 13292 اور اموات 130 ہوچکی ہیں۔
اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 8610 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 54 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔
پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1214 اور اموات کی تعداد 34 ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے متاثرہ 686 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان سے آج کورونا کے مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔
پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی کل تعداد 1536 اور اموات 28 ہوگئی ہیں۔
گلگت میں کورونا سے اب تک 1185 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
سندھ
سندھ سے جمعے کو کورونا کے مزید 1496 کیسز اور 22 اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے بذریعہ ٹوئٹر کی۔
مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 90721 اور ہلاکتیں 1459 ہوگئی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج مزید 982 مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونے الوں کی تعداد 50908 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا
خیبر پختونخوا میں جمعے کو کورونا وائرس سے مزید 19 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1002 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 336 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 27506 تک پہنچ گئی ہے۔
اب تک صوبے میں 15520 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان میں جمعےکو کورونا کے مزید 51 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی 10717 ہوگئی۔
بلوچستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 122 ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5331 ہے۔