
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی و مرکزی رہنما خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالہ سے اخراجات پر شور مچا ہوا ہے، مذہبی جماعتیں حکومت پر تنقید کر رہی ہیں تو وہیں سیاسی جماعتیں بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے رہی ہیں، پنجاب کے صوبائی وزیر فیا ض الحسن چوہان واضح کر چکے ہیں کہ اس مندر کی زمین ن لیگ نے دی تھی تا ہم عوام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اخراجات کیوں برداشت کر رہی ہے،
ن لیگ نے بھی اس ضمن میں حکومت پر کڑی تنقید کی ہے اور پنجاب اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کروائی ہے ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے بھی مندر کے حوالہ سے حکومت پر تنقید کی تھی تا ہم اب خواجہ آصف کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، اس تصویر میں کسی ٹیمپل کے افتتاح تقریب کا بورڈ لگا ہوا ہے جس کا افتتاح خواجہ آصف نے کیا گیا،جگن ناتھ ٹیمپل کا افتتاح وزیر دفاع خواجہ آصف نے کیا، جس کا تخمینہ 20 لاکھ روپے لکھا ہوا ہے،
تصویر میں ن لیگی دیگر اراکین کے نام بھی لکھے ہوئے ہیںواضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،2017 میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے احکامات پر سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد کی ہندو پنچایت کو چار مرلے پلاٹ الاٹ کیا گیا مندر کی تعمیر کے سلسلے میں بنیادی ڈھانچے اور چار دیواری کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے . اسلام آباد میں تعمیر کیا جانے والا یہ پہلا ہندو مندر ہوگا،
سنگ بنیاد رکھنے کی اس تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ہیومن رائٹس لال مالہی مہمان خصوصی تھے .
ضرور پڑھیں:
چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف اپیل پر سماعت، بینچ کے رکن پر اعتراض اٹھادیا گیا
آزادی پاکستان کے بعد اسلام آباد میں پہلا مندر تعمیر کیا جا رہا ہے. ہندو برادری کی عبادت گاہ کیلئے اسلام آباد کے سیکٹر H9/2 کی جگہ مختص کی گئی. موجودہ دور میں ہندو برادری کی عبادات کیلئے اسلام آباد میں کوئی فنکشنل مندر موجود نہیں تھا .تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی لال مالہی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت اقلیتوں کو مسجد میں جانے سے روکنے میں مصروف ہے اور ہم اسلام آباد میں شری کرشن بھگوان کا مندر تعمیر کررہے ہیں.
..
ضرور پڑھیں:
جب مجھے 23 سال بڑے مرد کے ساتھ تعلقات میں اعتراض نہیں، تو لوگوں کو کیوں؟