مولانا طارق جمیل کے ملبوسات کے برانڈ کا کراچی میں افتتاح کر دیا گیا

فوٹو: سوشل میڈیا

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے ملبوسات کے برانڈ ایم ٹی جے کا کراچی میں افتتاح کر دیا گیا۔

ایم ٹی جے برانڈ کی افتتاحی تقریب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ہوئی، تقربب میں مولانا طارق جمیل اور سینیٹر فیصل واوڈا کے علاوہ دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

اس موقع پر سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا جبکہ مولانا طارق جمیل نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ان کی تجارت کا مقصد مدارس کو چلانا ہے تاکہ ان کا انحصار زکوٰۃ پر نہ ہو۔

تقریب میں راحت فتح علی خان نے حمد باری تعالیٰ پڑھی جبکہ شفقت امانت علی نے اسمائے حسنیٰ پڑھے۔

خیال رہے کہ ایم ٹی جے، ملبوسات کو ایک اور نجی برانڈ کے اشتراک سے لانچ کیا گیا ہے۔

About Geo News

Geo News

Check Also

شادی والے دن دو پسلیاں چٹخی ہوئی تھیں: شفاعت علی کا انکشاف

فوٹوفائل میزبان اور کامیڈین شفاعت علی نے اپنی شادی کے روز سے متعلق ایک حیران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے