مکان میں گیس کا دھماکا، 4 افراد جاں بحق

لاہور: برکی روڈ پر مکان میں گیس کےدھماکے سے 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور 12 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے برکی روڈ پر واقعہ پنگالی گاؤں کے ایک مکان میں گیس بھر گئی اور  جیسے ہی کسی نے آگ جلانے کی کوشش کی تو اچانک زور دار دھماکا ہوا اور مکان زمین بوس ہو گیا۔ 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ملبے تلے دبے چار افراد کی لاشیں نکالیں جن کی شناخت ہارون، شیری، علی اور انوش کے نام سے ہوئی جب کہ واقعے میں زخمی 12 افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

About Geo News

Geo News

Check Also

بھارت میں آبادی کنٹرول کرنے کیلئے کنگنا نے سزا تجویز کردی

کنگنا رناوت اب اداکاری کی بجائے متنازع بیانات کے باعث زیادہ تر شہ سرخیوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے