میرا کو شوہر نے 50 ہزار ڈالر دے کر اسپتال سے چھڑایا: سسر کا دعویٰ

فائل فوٹو

اداکارہ میرا کے سسر راجہ پرویز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹے اور میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر کی گارنٹی کے عوض میرا کو اسپتال سے فارغ کرایا۔

جیونیوز کے مطابق میرا کو امریکی ڈاکٹر سے بدتمیزی، پروٹوکول کے ناجائز مطالبات، دھمکی آمیز اور غیرمتوازن گفتگو  پرلانگ آئی لینڈ نیویارک کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم اب میرا کو شوہرکیپٹن نوید کی گارنٹی کے بعد اسپتال سے ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے۔

میرا کے سسر راجہ پرویز کا کہنا ہے کہ میرا کا آج امریکا سے پاکستان کے لیے روانگی کا امکان ہے اور وہ اگلے 48 گھنٹوں میں امریکا چھوڑ دیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ میرا جیو نیوز سے گفتگو کے دوران امریکا میں پاگل خانے منتقل کیے جانے کے والدہ کے دعوے کی تردید کرچکی ہیں۔

میرا کا کہنا تھا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور والدہ نےبیان ذہنی دباؤ میں دیا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر میرا کی والدہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو کسی نے امریکا کے مینٹل اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔

About Geo News

Geo News

Check Also

کولڈرنکس کا استعمال کس حد تک نقصان پہنچا سکتا ہے؟ تحقیق نے بتادیا

سائنسی اعتبار سے کولڈرنکس کا استعمال انسانی صحت کے لئے تک آج تک فائدے مند …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے