نائب سربراہ پاک فضائیہ کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری مشق ‘ایسز میٹ 1-2021’ کا معائنہ – Pakistan

نائب سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل سید نعمان علی نے آج پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق ‘ایسز میٹ 1-2021’ کا جائزہ لیا۔

کمانڈنٹ ایئرپاور سینٹر آف ایکسیلینس ایئر کموڈور احسن یوسف نےنائب سربراہ پاک فضائیہ کو مشقوں کی نمایاں خصوصیات، جن کا مقصد باہمی اشتراک کو فروغ دینا اور حقیقت سے قریب تر ماحول میں تربیت کی فراہمی ہے، پر تفصیلی بریفنگ دی۔

نائب سربراہ پاک فضائیہ نے مشقوں میں حصہ لینے والے یونٹس کی عسکری تیاری اور مشقوں کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔

میجر جنرل عید بن باراک العُطیبی،کمانڈر شاہ عبدالعزیز ایئر بیس بھی دیگر عسکری مہمانانِ گرامی کے ساتھ اس موقع پر موجود تھے۔

About Aaj News

Avatar

Check Also

اراکین اسمبلی کو حلقے سے باہر رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد طلب

ڈسکہ : این اے 75 میں ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن نے اراکین اسمبلی کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے