• Fixtures
  • Matches
  • Player Stats
  • Series
  • Login
Livehunt Urdu
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
جمعہ, 15 جنوری , 2021
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
No Result
View All Result
Livehunt Urdu
No Result
View All Result
Home کھیل VOA News

نسل پرستی کے خلاف احتجاج پر ‘کامن سینس’ استعمال کریں گے: آئی سی سی

VOA Urdu by VOA Urdu
6 مہینے ago
in VOA News, کھیل
1 min read
0 0
0
میچ فکسنگ کے بیشتر واقعات کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں: آئی سی سی
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
ویب ڈیسک — 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی گورننگ باڈی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی جانب سے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی موت کے خلاف ممکنہ احتجاج یا مظاہروں سے نمٹنے کے لیے وہ ‘کامن سینس’ پالیسی سے کام لیں گے۔

آئی سی سی کا یہ بیان جارج فلائیڈ کی پولیس حراست میں موت کے بعد زور پکڑنے والی تحریک میں کھلاڑیوں کی بڑھتی ہوئی شمولیت کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

آئی سی سی عام طور پر کھلاڑیوں کو سیاسی، مذہبی یا نسلی سرگرمیوں پر اظہارِ خیال کی اجازت نہیں دیتا۔ لیکن فٹ بال کی گورننگ باڈی ‘فیفا’ ایسے معاملات میں ‘کامن سینس’ پالیسی کا استعمال کر چکی ہے۔ لہٰذا آئی سی سی نے بھی کہا ہے کہ وہ اسی انداز میں اس معاملے سے نمٹنے کی کوشش کرے گا۔

‘کامن سینس’ پالیسی کیا ہے؟

‘کامن سینس’ پالیسی کے تحت معاملے کی حساسیت کے پیشِ نظر کھلاڑیوں کو احتجاج سے نہیں روکا جاتا اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی کارروائی کی جاتی ہے۔ البتہ کھلاڑیوں کو احتجاج کی محدود اجازت ہوتی ہے۔

اس پالیسی کے تحت کھلاڑی ہلکے پھلکے انداز میں مختصراً اپنا پیغام عام کر سکتے ہیں لیکن وہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے۔

خیال رہے کہ جارج فلائیڈ کی موت کے بعد کرکٹ کے حلقوں میں بھی نسلی تعصب کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ "انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور تمام کرکٹ بورڈز مجھ جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو نہیں دیکھ رہے۔ کیا وہ مجھ جیسے لوگوں کے ساتھ ہونے والی معاشرتی نا انصافی پر نہیں بولیں گے؟”

اس معاملے پر آئی سی سی کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کو بتایا ہے کہ کرکٹ کونسل نسل پرستی کے سخت خلاف ہے اور کونسل کو مختلف ممالک کی مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔

ترجمان کے مطابق آئی سی سی کرکٹ پلیٹ فارم سے کھلاڑیوں کا مؤقف مناسب انداز میں عوام تک پہنچانے کا حامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نسل پرستی کے مسئلے سے متعلق قواعد و ضوابط کے نفاذ کے لیے عقل و شعور سے کام لیں گے۔ میچ آفیشلز ہر کیس کا علیحدہ علیحدہ جائزہ لیں گے اور کیس کی نوعیت کے اعتبار سے معاملہ نمٹائیں گے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کی گورننگ باڈی نے انسدادِ نسل پرستی پالیسی کو پہلی مرتبہ 2012 میں متعارف کرایا تھا۔

کرکٹ میں نسلی امتیاز کے معاملے نے اس وقت توجہ حاصل کی تھی جب انگلینڈ کے فاسٹ بالر جوفرا آرچر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کچھ تماشائیوں نے رنگت کی وجہ سے تضحیک کا نشانہ بنایا تھا۔

جوفرا آرچر کے ساتھ تماشائیوں کے رویے پر نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈ نے انگلش کرکٹر سے معذرت بھی کی تھی۔

Previous Post

پاکستانی فلموں کی مقبول اداکارہ صبیحہ خانم انتقال کر گئیں

Next Post

کاروبار کھل رہے ہیں، کرونا وائرس کیسز بڑھ رہے ہیں

Related Posts

جب تک مودی سرکار ہے پاک بھارت سیریز کا امکان نہیں، شاہد آفریدی
Ary News

پی سی بی کو کھلاڑیوں کے ساتھ باپ جیسا کردار ادا کرنا چاہیے، شاہد آفریدی –

21 منٹ ago
بابراعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل
Qudrat News

بابراعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم معطل

54 منٹ ago
ایران نے بلیسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا تجربہ کرلیا
Geo News

ایران نے بلیسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا تجربہ کرلیا

2 گھنٹے ago
‏ باکسر محمد وسیم کا بلوچستان میں انٹرنیشنل باکسنگ ایونٹ کرانے کا اعلان – Ummat News
Ummat News

‏ باکسر محمد وسیم کا بلوچستان میں انٹرنیشنل باکسنگ ایونٹ کرانے کا اعلان – Ummat News

2 گھنٹے ago
‘مصباح کو دیوار سے لگا دیا گیا’
Ary News

‘مصباح کو دیوار سے لگا دیا گیا’

2 گھنٹے ago
اینڈی فلاور کو مصباح الحق کی جگہ ہیڈ کوچ بنانے کی خبریں درست نہیں ہیں کیوں کہ وہ اگلے 2 سال تک مصروف ہیں،وسیم خان
Qudrat News

اینڈی فلاور کو مصباح الحق کی جگہ ہیڈ کوچ بنانے کی خبریں درست نہیں ہیں کیوں کہ وہ اگلے 2 سال تک مصروف ہیں،وسیم خان

3 گھنٹے ago
Load More
Next Post
کاروبار کھل رہے ہیں، کرونا وائرس کیسز بڑھ رہے ہیں

کاروبار کھل رہے ہیں، کرونا وائرس کیسز بڑھ رہے ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

موسم

°
___
______
  • Low Temp. ___°
  • High Temp. ___°
___
______
جنوری 15th 2021, جمعہ
°
   ___
  • TEMPERATURE
    ° | °
  • HUMIDITY
    %
  • WIND
    m/s
  • CLOUDINESS
    %
  • SUNRISE
  • SUNSET
  • ہفتہ 16
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • اتوار 17
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • پیر 18
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • منگل 19
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • بدھ 20
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعرات 21
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
×

I want to find the weather for in .

×

© 2020

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • فلمی دنیا
  • کھیل
  • صحت

© 2020

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
x
kkk

jjj

More Information