نہر سوئز میں بحری جہاز پھسنے کا معاملہ اور کپتان کے حوالے سے افواہیں

رواں سال ماہ مارچ کے آخری دنوں میں نہر سوئز میں ایک بحری جہاز پھنس جانے کی اطلاعات تھیں جس کے کپتان کے متعلق بہت سی افواہیں بھی گردش کررہی تھی۔

افواہوں کے مطابق یہ کہا جارہا تھا کہ نہر سوئز میں پھسنے والے بحری جہاز کو ایک خاتون کپتان مروة السلحدار چلارہی تھیں جو کہ مصر کی پہلی خاتون کپتان ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں مروة السلحدار نے وضاحت کی کہ جس وقت بحری جہاز  پھنسا تھا اس وقت وہ وہاں سے دور علاقے میں ڈیوٹی پر تعینات تھیں۔

اس حوالے سے میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ مروة السلحدار کے اصلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ان کی تصاویر اور نام سے جعلی اکاؤنٹ بنائے گئے اور انکے حوالے سے غلط معلومات بھی پھیلائی جاتی رہی ہیں۔

گزشتہ ماہ نہر سوئز میں پھنس جانے والا بحری جہاز 6 روز کی انتھک محنت کے بعد نکال لیا گیا تھا۔

About Bol News

Avatar

Check Also

فوری ترسیل زر کا نیا طریقہ کار جاری

ریاض: سعودی عرب میں فوری ترسیل زر کا نیا طریقہ کار اور اس کی وضاحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے