نیب اسلام آباد کا محکمہ خوراک پنجاب کے دفتر پر چھاپہ

نیب نے چینی کی برآمد کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا

 لاہور: نیب اسلام آباد کی ٹیم نے محکمہ خوراک پنجاب کے دفتر پر چھاپہ مارا اور چینی کی برآمد کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا۔

نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم چینی کی برآمد میں شوگر ملز مالکان کو اربوں روپے سبسڈی دینے کی انکوائری کر رہی ہے، جس کے سلسلے میں نیب نے متعدد بار محکمہ خوراک سے گزشتہ تین سالوں کی برآمد کا ریکارڈ طلب کیا تھا لیکن محکمہ خوراک نے مسلسل ریکارڈ کی فراہمی میں لیت و لعل سے کام لیا۔

اس انکوائری میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیرمین سکندر ایم خان کو بھی نیب طلب کر چکا ہے اور سکندر ایم خان گزشتہ ماہ نیب اسلام آباد پیش ہوکر مطلوبہ ریکارڈ نیب کو فراہم کرچکے ہیں۔

About Express News

Avatar

Check Also

پاکستان میں مزید  4993 افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں آج  مزید 4993 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے