نیب نے مریم نواز کا جواب دیکھنے کیلیے وقت مانگ لیا – Ummat News

چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست پر نیب نے مریم نواز کا جواب دیکھنے کیلیے وقت مانگ لیا۔

نجی ٹی وی  کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلیے نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی،وکیل نے کہاکہ مریم نوازکی طرف سے جواب جمع کرادیا،نیب نے مریم نواز کا جواب دیکھنے کےلیے وقت مانگ لیا، عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ مریم نواز کی جانب سے گزشتہ روز جواب میں کہاگیاتھاکہ نیب کے کیسزاورگرفتاریاں آواز دبانے کی کوشش ہے ، نیب کی درخواست جرمانے کےساتھ خارج کی جائے۔

About Ummat news

Avatar

Check Also

6 درخواستیں – ایکسپریس اردو

www.facebook.com/javed.chaudhry اتاترک جدید ترکی کے بانی ہیں‘ ان کا شمار دنیا کے دس بڑے لیڈروں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے