(ن) لیگ خود استعفے دینا نہیں چاہتی، ملبہ صرف پی پی پر گرانا چاہتی ہے: گیلانی

فائل فوٹو

اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہےکہ (ن) لیگ خود استعفے دینا نہیں چاہتی اور ملبہ صرف پیپلزپارٹی پر گرانا چاہتی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خود بھی استعفے نہیں دینا چاہتی اور (ن) لیگ صرف استعفوں کا ملبہ پیپلزپارٹی پر گرانا چاہتی ہے، (ن) لیگ صرف پیپلزپارٹی کو قصور وار ٹھہرانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام معاملات کا جائزہ سی ای سی میں لیں گے اور سی ای سی کے بعد استعفے دے بھی دیں تو (ن) لیگ نہیں دے گی۔

صحافی نے آصف زرداری کے خلاف سوئس کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق سوال کیا جس پر گیلانی کا کہنا تھا کہ سوئس کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، اس وقت میں خط لکھتا تو میرے اوپر آرٹیکل 6 لگ جاتا۔

About Geo News

Geo News

Check Also

اداکار و گلوکار جنید خان کی پہلی تنخواہ اور پہلا کرش؟

فوٹوفائل پاکستان کے معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار وگلوکار جنید خان حال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے