• Fixtures
  • Matches
  • Player Stats
  • Series
  • Login
Livehunt Urdu
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
پیر, 25 جنوری , 2021
  • تازہ ترینلائیو
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • دلچسپ و عجیب
  • فلمی دنیا
  • علم و ادب
  • ثقافت
  • صحت
  • ماحولیات
  • فوڈ
No Result
View All Result
Livehunt Urdu
No Result
View All Result
Home کھیل VOA News

ورلڈ کپ 2011 کا ٹائٹل ‘فروخت’ کرنے کے الزامات کی تحقیقات کا حکم

VOA Urdu by VOA Urdu
7 مہینے ago
in VOA News, کھیل
1 min read
0 0
0
ورلڈ کپ 2011 کا ٹائٹل ‘فروخت’ کرنے کے الزامات کی تحقیقات کا حکم
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ویب ڈیسک — 

سری لنکا نے 2011 میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈ کپ فائنل کو بھارت کو ‘فروخت’ کرنے کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

سری لنکا کے سابق وزیرِ کھیل مہندانندا الودگاماگے نے رواں ماہ دعویٰ کیا تھا کہ سری لنکا نے ورلڈ کپ فائنل بھارت کو ‘فروخت’ کیا تھا اور بھارت کو جیت کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔

سری لنکا کی وزارتِ کھیل کے سیکریٹری کے ڈی ایس روان چندرا نے خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کو پیر کو بتایا ہے کہ ورلڈ کپ 2011 کے فائنل کے فکس ہونے سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں کریمنل انویسٹی گیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں جرائم سے متعلق پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کو معاملے کی تحقیقات کی ذمہ داری دی ہے۔

اُن کے بقول ایس آئی یو ایک آزاد تحقیقاتی ادارہ ہے جو ہر پہلو سے معاملے کی تفتیش کرے گا۔

سری لنکا کے مقامی میڈیا کے مطابق 2011 ورلڈکپ کے فائنل میچ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے والے سابق چیف سلیکٹر اروندا ڈی سلوا کو تحقیقاتی ٹیم نے منگل کو انٹرویو کے لیے طلب کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے ممبئی کے واکھنڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

سری لنکن ٹیم کی فائنل میں شکست پر بعض کرکٹرز نے انگلیاں بھی اٹھائیں تھیں۔ 1996 کے ورلڈکپ کی فاتح سری لنکن ٹیم کی قیادت کرنے والے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے بھی 2011 کے ورلڈکپ فائنل کے نتیجے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

سری لنکن ٹیم کی 2011 کے ورلڈ کپ میں قیادت کرنے والے کرکٹر کمار سنگاکارا میچ کے مشکوک نتیجے کے الزامات کو مسترد کرچکے ہیں۔

انہوں نے سابق وزیرِ کھیل کے الزماات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر الودگاماگے کے پاس شواہد ہیں تو وہ اپنے دعوؤں کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی متعلقہ کمیٹی کے سامنے رکھیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ ہی سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آئی سی سی کرپشن الزامات پر تین سابق کھلاڑیوں کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔ تاہم بورڈ نے ان کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے تھے۔

آئی سی سی قوانین کے تحت میچ فکسنگ مجرمانہ فعل ہے اور الزامات ثابت ہونے پر کھلاڑی کو پانچ لاکھ ڈالر سے زائد کا جرمانہ اور 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

ماضی میں بھی مختلف ٹیموں سے تعلق رکھنے والے کئی کھلاڑیوں کو میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہونے پر سزا ہو چکی ہے۔

سزا پانے والے نمایاں کرکٹرز میں بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین اور پاکستان ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک بھی شامل ہیں جن پر تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی۔

سزا پانے والے دیگر کرکٹرز میں سلمان بٹ، محمد آصف، محمد عامر، ناصر جمشید، سری سانتھ، محمد اشرفل کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔

Previous Post

بھارت میں فلموں کی ڈیجیٹل ریلیز کا نیا رجحان زور پکڑنے لگا

Next Post

روسی صدر کے لیے 2036 تک اقتدار میں رہنے کی راہ ہموار

Related Posts

علی ظفر کو 15 فروری تک جواب جمع کروانے کی مہلت
Geo News

علی ظفر کو 15 فروری تک جواب جمع کروانے کی مہلت

6 منٹ ago
بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف ‘جال’ تیار کرلیا
Ary News

بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف ‘جال’ تیار کرلیا

30 منٹ ago
کرکٹ کی تاریخ کاانوکھاواقعہ ،ایک کھلاڑی 2مرتبہ رن آئوٹ
Qudrat News

کرکٹ کی تاریخ کاانوکھاواقعہ ،ایک کھلاڑی 2مرتبہ رن آئوٹ

1 گھنٹہ ago
پاکستان اور جنوبی افریقہ کل پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل
Abb Takk News

پاکستان اور جنوبی افریقہ کل پہلے ٹیسٹ میں مدمقابل

1 گھنٹہ ago
کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستانی کینو کی مانگ میں اضافہ
Geo News

کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستانی کینو کی مانگ میں اضافہ

5 گھنٹے ago
پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
Qudrat News

پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی

8 گھنٹے ago
Load More
Next Post
روسی صدر کے لیے 2036 تک اقتدار میں رہنے کی راہ ہموار

روسی صدر کے لیے 2036 تک اقتدار میں رہنے کی راہ ہموار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

موسم

°
___
______
  • Low Temp. ___°
  • High Temp. ___°
___
______
جنوری 25th 2021, پیر
°
   ___
  • TEMPERATURE
    ° | °
  • HUMIDITY
    %
  • WIND
    m/s
  • CLOUDINESS
    %
  • SUNRISE
  • SUNSET
  • منگل 26
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • بدھ 27
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعرات 28
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • جمعہ 29
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • ہفتہ 30
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
  • اتوار 31
    ° | °
    Cloudiness
    %
    Humidity
    %
×

I want to find the weather for in .

×

© 2020

No Result
View All Result
  • تازہ ترین
  • بین الاقوامی
  • پاکسان
  • کاروبار
  • فلمی دنیا
  • کھیل
  • صحت

© 2020

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
x
kkk

jjj

More Information