وزیراعظم دسویں ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کریں گے ، زاہد حفیظ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آٹھ اپریل کو دسویں ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ ڈی ایٹ کانفرنس بنگلہ دیش کی طرف سے ورچوئلی منعقد کی جا رہی ہے۔

زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ورچوئل کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید  کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزراء کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے۔

About Bol News

Avatar

Check Also

حکومت اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کیلئے کوشاں ہے، فردوس عاشق

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بزدارحکومت عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقرر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے