وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بہت اچھی ملاقات رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملتان میں بہت جلد پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے بہت اچھی ملاقات رہی۔
جنوبی پنجاب کے بااختیار سیکرٹریٹ کے حوالے سے پی ٹی آئی کے منشور کے خلاف سازشوں کی نشاندہی کی اور انہیں شکست دینے کا مصمم اعادہ کیا گیا
📍 ملتان میں بہت جلد پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوگا۔
📍ملتان ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ pic.twitter.com/cDlkz7IN0n— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) April 5, 2021
ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب کے بااختیار سیکرٹریٹ کے حوالے سے پی ٹی آئی کے منشور کے خلاف سازشوں کی نشاندہی کی اور انہیں شکست دینے کا مصمم اعادہ بھی کیا گیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ملتان ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔