وزیراعلیٰ پنجاب کا وزراء کو چینی کے نرخ کی نگرانی کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزراء کو چینی کے نرخ کی نگرانی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارچینی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سرگرم ہوگئے۔ لاہور سمیت تمام ڈویژن میں وزراء کو چینی کے نرخ مانیٹرنگ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ محکموں کو چینی کے نرخ کے بارے میں روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے رمضان میں اور رمضان سے پہلے چینی کی وافر سپلائی برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کسی کو غریب عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، عام آدمی کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

About Bol News

Avatar

Check Also

وزارتیں بدلنے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزارتیں بدلنے سے ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے