وزیر اعظم کا دورہ گلگت بلتستان: نیا شیڈول جاری

وزیر اعظم عمران خان کے گلگت بلتستان کے دورہ کا نیا شیڈول ترتیب دے دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نئے شیڈول کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 12 اپریل کو گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔

ذارئع کے مطابق وفاقی وزراء اسد عمر، علی امین گنڈا پور اور سید امین الحق بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

موسم کی خرابی کے باعث 5 اپریل کووزیر اعظم گلگت بلتستان نہیں جاسکے تھے۔

دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں مرکزی تقریب میں شریک ہوں گے۔

وزیراعظم کی گلگت بلتستان کابینہ ارکان و دیگر حکام سے ملاقاتیں شیڈول میں شامل ہیں۔

وزیراعظم کو گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی قانون ساز اسمبلی کی قرارداد پر بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کے لئے 275 ارب کے تاریخی پیکج کا اعلان کریں گے۔

گلگت بلتستان کے لئے انفراسٹرکچر سیاحت، توانائی، سوشل ویلفئیر پیکج کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کو تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

پیکج کے تحت گلگت بلتستان میں یوتھ اور وویمن ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کئے جائیں گے۔

گلگت بلتستان کے لئے نئے گرڈ اسٹیشنز کی تعمیر بھی پیکج میں شامل ہے۔

گلگت بلتستان میں کلین انرجی، ہائیڈرو پاوراور صحت کارڈ پروگرام کا علان کیا جائے گا۔

گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کے لئے پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام  بھی پیکج کا حصہ ہے۔

About Bol News

Avatar

Check Also

’مجبور ہیں لیکن محتاج نہیں، ہاتھ پھیلانے سے بہتر ہے محنت کی کمائی‘ ایک باہمت شخص کی کہانی

کراچی: ہمارے معاشرے میں ایسے بہت سارے لوگ ہیں جو مالی مسائل اور پریشانیوں سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے