وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنگ میں زخمی فوجیوں سے ملاقات کی اور ان کی عیادت بھی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شاہ محمود قریشی نے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن (اے ایف آئی آر ایم) راولپنڈی کا دورہ کیا ہے۔
اس موقع پر کمانڈنٹ میجر جنرل ظفر علی اور انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا اور انہیں اے ایف آئی آر ایم کے کردار اور شراکت پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورے کے موقع پر کہا کہ پوری قوم ہماری مسلح افواج پر فخر محسوس کرتی ہے اور اس کی کامیابیوں اور قربانیوں کا اعتراف کرتی ہے۔
وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لئےفوجیوں کے تعاون پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔