وفاقی محتسب کا گیس کنکشن نے دینے پر سوئی گیس کمپنی کے خلاف ایکشن

سوئی گیس کمپنی نے غلطی تسلیم کرکے شہری کو کنکشن فراہم کردیا، وفاقی محتسب (فوٹو : فائل)

 کوئٹہ: وفاقی محتسب نے شہری کو گیس کنکشن نہ دینے پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف ایکشن لے لیا۔

وفاقی محتسب کے اعلامیے کے مطابق کوئٹہ کے شہری جمعہ خان نے وفاقی محتسب کو سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کوئٹہ کے خلاف ایک درخواست دی جس میں استدعا کی گئی کہ میں کوئٹہ کے علاقے سریاب کا رہائشی ہوں لیکن دو دہائیاں  گزرنے کے باوجود سوئی گیس جیسی سہولت اور نعمت سے محروم ہوں۔

شہری نے درخواست میں یہ بھی کہا کہ گیس کنکشن نہ ملنے کی سب سے بڑی وجہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کوئٹہ کے مجاز حکام کی نااہلی، نالائقی اور اپنے فرائض سے عدم رغبتی ہے جوکہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے باوجود مجھے کنکشن فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

شہری کی درخواست پر وفاقی محتسب نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کوئٹہ سے جواب طلب کیا جس پر سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کوئٹہ کے حکام نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معاملے کو حل کرتے ہوئے درخواست گزار کو فوراً کنکشن مہیا کردیا۔

About Express News

Avatar

Check Also

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی20 کل کھیلا جائے گا – Sports

ہرارے:پاکستان اورزمبابوے کےدرمیان 3میچزپرمشتمل ٹی 20سیریزکا پہلا ٹاکرا کل ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ پروٹیزکودھول …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے