وفاقی وزیر کی طبیعت ناساز، اسپتال میں داخل –

وفاقی وزیر انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی امین الحق کو طبعیت ناساز ہونے پر کراچی کے مقامی ‏اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر امین الحق ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں انھیں گزشتہ رات ‏طبعیت کی خرابی پر اسپتال لایا گیا جہاں طبی معائنے اور ٹیسٹ کے بعد انہیں داخل کر لیا گیا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر امین الحق کے پلیٹلیٹس میں کمی آئی ہے پلیٹلیس کی تعداد ‏‏12,000 رہ گئی ہے۔ ‏

وفاقی وزیر امین الحق نے عوام سے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جلد ‏صحت یابی اور مکمل شفا یابی کے لیے خصوصی دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔

Comments

About Ary News

Avatar

Check Also

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو عدالت میں روزہ کیوں توڑنا پڑگیا? – Ummat News

مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد اور مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے