ون فائیو پر کال کیوں کی؟ اہلکار نے شہری کو تھپڑ جڑ دیا

ساہیوال میں ون فائیو پر کال کرنا شہری کو مہنگا پڑ گیا، اہلکار نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شہری کو تھپڑ جڑ دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال کے علاقے ڈیرہ رحیم پولیس کے اہلکار نے موقع پر پہنچ کر شہری کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، شہری کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاؤں 110 نو ایل کے رہائشی محمد اشرف کی زمین پر بااثر شخص رانا ممتاز نمبردار عرصہ دراز سے قابض ہے اور اسٹے آرڈر کے باوجود رانا ممتاز نے زمین میں لگے درختوں کو کاٹ کر فروخت کرنے کی کوشش کی جس پر اراضی کے مالک محمد اشرف نے ون فائیو پر کال کرکے پولیس کو مدد کے لیے بلایا تھا۔

ڈیرہ رحیم کے اے ایس آئی محمد عثمان نے موقع پر پہنچ کر محمد اشرف کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے الٹا اسے ڈانٹا اور مغلظات بکتے ہوئے تھپڑوں کی بارش کردی۔

متاثرہ شخص محمد اشرف نے آئی جی پنجاب، آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال سے نوٹس لے کر تشدد کرنے والے تھانہ ڈیرہ رحیم کے اے ایس آئی کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

About Ary News

Avatar

Check Also

ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی کوئی کمی نہیں: ڈاکٹر یاسمین راشد –

لاہور: صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے