
اسپورٹس ڈیسک: (4 جولائی 2020) ووسٹرشائرمیں آئسولیشن کے دوران چوتھے روز بھی پاکستانی کرکٹرز نےبھرپورٹریننگ جاری رکھی۔کھلاڑیوں نے جمنازیم میں فٹنس کی مشقیں کیں۔اورکوچزکی زیرنگرانی بولنگ،بیٹنگ اورفیلڈنگ کے پریکٹس کے ذریعے صلاحیتوں کو بہتربنانے کی کوششیں بھی کیں۔آج پانچویں روز دوسیشنز میں پریکٹس ہوگی۔
ووسٹرشائرمیں آئسولیشن کے دوران چوتھے روز بھی پاکستان کرکٹرز نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھرپور ٹریننگ جاری رکھی۔کھلاڑیوں نے جمنازیم میں فٹنس بہتر بنانے کے لیے مختلف مشقیں کیں۔ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کپتان اظہرعلی اور بابراعظم کے علاوہ دیگرکھلاڑیوں نے بھی پہلے سیشن میں جمنازیم میں مصروف دن گزارا۔ دوبجے سے دوسرے سیشن میں ہیڈ کوچ مصباح الحق اورکوچز یونس خان، وقاریونس، مشتاق احمد اور عبدالمجید نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بہتری کے لیے ٹریننگ دی۔بیٹنگ کوچ یونس خان نے انگلش کنڈیشنز میں بیٹنگ کے لیے پلیئرز کوخصوصی ٹپس دیں جبکہ مصباح الحق نے بھی اپنا تجربہ نوجوان کرکٹرز کے ساتھ شیئرکیا۔آج پانچویں روز بھی پاکستانی کھلاڑی دوسیشنز میں ٹریننگ کریں گے۔اتوار اور پیر کو دوٹیمیں بنا کر دو روزہ پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔کووڈ ٹیسٹ کلیئرکرنے کے بعد اتوار کی شام تک بقیہ چھ کھلاڑی بھی ٹیم کوجوائن کرلیں گے۔