ویکسینیشن سینٹرز کے اوقاتِ کار میں اضافہ، چھٹی کا بھی اعلان –

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کوروناویکسینیشن سینٹرز کی ہفتہ وار چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری ‏کر دیا گیا۔

ویکسینیشن سینٹرز کی ہفتہ وار چھٹی کا حکم نامہ وزارت صحت نے جاری کیا جس کے مطابق ‏اسلام آباد کے کورونا ویکسینیشن سینٹرز جمعہ کو بند رہیں گے۔

اسلام آباد کے کورونا ویکسینیشن سینٹرز کے اوقات کار میں اضافہ کر دیا گیا، ویکسینیشن سینٹرز ‏شام 6بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل ویکسینیشن سینٹرز کے اوقات کار صبح 8تا 5بجے تک تھے تاہم عوامی سہولت کو ‏مدنظر رکھتے ہوئے اوقات کار میں اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا ، وفاقی سرکاری دفاتر ‏صبح 10تا 4بجے تک کھلے رہیں گے۔

رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ‏سرکاری دفاتر کے اوقات کار پر حکم نامہ جاری کیا، پانچ اور چھ روز کھلے رہنے والے وفاقی دفاتر ‏کیلئے الگ الگ اوقات کار جاری کئے گئے ہیں۔

حکم نامے میں کہا ہے کہ 5روز کھلے رہنے والے وفاقی سرکاری دفاتر صبح 10تا 4بجے تک کھلے ‏رہیں گے اور 6 روز کھلے رہنے والے وفاقی دفاتر صبح 10تا 3بجےتک کھلے رہیں گے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق جمعتہ المبارک کو وفاقی سرکاری کے اوقات کار صبح 10تا دوپہر1بجے تک ‏ہوں گے۔

Comments

About Ary News

Avatar

Check Also

پاکستان میں مزید 5750 افراد میں کورونا کی تشخیص

پاکستان میں آج  مزید 5750 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے