ٹوئٹر بہت جلد نیا فیچر شامل کرنے جا رہا

 ٹوئٹر بہت جلد اپنی ایپ میں ایک نئے اور حیرت انگیز فیچر کو شامل کرنے جا رہا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے نئے فیچر کے استعمال کے ذریعے صارفین اپنی ٹائم لائن پر یوٹیوب ویڈیوز دیکھ سکیں گے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ نیا فیچر آنے کے بعد ، یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے کے لیے صارفین کو الگ سے یوٹیوب ایپ پر ری ڈائریکٹ نہیں کرنا پڑے گا۔

اس حوالے سے  کمپنی کا خیال ہے کہ اس سے صارفین کے لیے ٹوئٹر پر ویڈیو دیکھنا بہت آسان ہوگا۔

ٹوئٹر کے اس نئے فیچر کا تجربہ ابھی امریکا ، جاپان ، کینیڈا اور سعودی عرب میں کیا جارہا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر ترجمان نے کہا ہے کہ ہم چار ہفتوں کے لیے نئے فیچر کی جانچ کریں گے اور نتائج کی بنیاد پر ، اس کو لانچ کیا جائے گا۔

ٹوئٹر نے گزشتہ دنوں بھی دو فیچرز لانچ کیے تھے۔

ان فیچرز کے ذریعے صارفین آدھی کی بجائے مکمل تصویر دیکھ سکیں گے جب کہ 4k امیج کو بھی سپورٹ ملے گی۔

 ان فیچرز کو اینڈرائڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارم پر فراہم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹوئٹرکے دو نئ دو نئے فیچرز ابھی جانچ کے مرحلے میں ہیں۔

About Bol News

Avatar

Check Also

معروف کار ساز کمپنی نے نئے منصوبوں کا اعلان کردیا

جاپان کی سب سے بڑی گاڑیاں بنانے والی صنعتی کمپنی ٹویوٹا نے اپنے نئے منصوبوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے