ٹیکس نظام کا دائرہ کار بڑھانے کوترجیح دیں گے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہرکا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکس نظام کا دائرہ کاربڑھانے کوترجیح دے گی اور  ٹیکس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت اس سال کی پیش گوئی کے مقابلے میں تیز  شرح سے ترقی کرے گی، اگلے مالی سال سے شرح نمو کا ہدف 4 فیصد سے زائد رکھیں گے۔

وزیر خزانہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ ٹیکس محصول میں حکومتی دعوؤں کے برعکس 3 سال میں صرف10 فیصد اضافہ ہواجو سالانہ 4 فیصد سے بھی کم ہے۔

About Bol News

Avatar

Check Also

الیکشن کمیشن کا این اے 249 ضمنی الیکشن مقررہ وقت پر کرانے کا فیصلہ – Pakistan

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے این اے 249 ضمنی الیکشن مقررہ وقت پر کرانے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے