وزیراعظم عمران خان کے خصوصی نمائندہ برائے مذہبی ہم آہنگی اور مشرقی وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی حکومت کی طرف سے عمرہ کی اجازت ملی تو زائرین کیلئے خصوصی اقدامات طے کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر علامہ طاہر اشرفی کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے مقامی لوگوں کیلئے عمرے کا اعلان کیا ہے لیکن بیرونی ممالک کے کوگوں کیلئے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عمرہ کی اجازت ملی تو زائرین کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔