پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروبار میں تیزی، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار میں تیزی اور ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد مارکیٹ میں 230 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

کاروبار میں 230 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 43 ہزار 778 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 31 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 153.66 سے کم ہو کر 153.35 پیسے کا ہوگیا ہے۔

About Bol News

Avatar

Check Also

کوئٹہ کے سرینا چوک پرہوٹل کی پارکنگ میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق – Ummat News

کوئٹہ کے زرغون روڈ سرینا چوک پر نجی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے کے نتیجے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے